باجوڑ ایجنسی، حکومت کے حامی قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھما کہ،ڈرائیور ہلاک
پیر 31 اگست 2015 13:33
باجوڑ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) باجوڑ ایجنسی میں حکومت کے حامی قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور ہلاک اور 4 افرادزخمی ہوگئے۔ دھماکہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا۔سیکورٹی فورسز نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
(جاری ہے)
پیر کوسیکیورٹی ذرائع کے مطابق وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں شدت پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیا گیا بم اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیاجب قبائلی رہنما کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی ۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں قبائلی رہنما محفوظ رہے، تاہم ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔گذشتہ ہفتے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل چمرکنڈ میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں قبائلی رہنما ملک گل رحیم ہلاک ہوگئے تھے، جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.