اسلام آباد : جیل جانے کا خوف ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے مشیر رقم واپس کرنے کے لیے تیار ہو گئے
سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 13:08
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : جیل جانے کے خوف نے سابق وزیر اعظم کے مشیر کو رقم واپسی پر مجبور کر دیا. تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ ایل پی جی کوٹے میں ہونی والی مبینہ بے ضابطگیوں سے حاصل کی جانے والی رقم واپس کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ میں شامل جسٹس شوکت عزیز اور جسٹس اطہر من اللہ نے میاں خرم رسول کی پٹیشن کی سماعت کی، جو انہوں نے اپنے وکیل امجد اقبال قریشی کے ذریعے دائر کی تھی۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل ادائیگی کے شیڈول پیش کرنے کے لئے تیار ہیں لہٰذا اس مقدمے میں ضمانت دی جائے۔عدالت نے میاں خرم رسول کے وکیل کو رقم کی واپسی کا شیڈول دو ہفتوں کے اندر عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے نیب کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ سال 2012ء میں نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول، جو کہ ٹرو کانسپٹ پارٹنرشپ اینڈ پیراماؤنٹ رینبو کمپنی کے مالک بھی ہیں، کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا تھا۔ان پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے دیگر دو افراد کے ساتھ مل کر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور پاک عرب ریفائنری کمپنی کے ساتھ چینی اور اسکریپ کے کام کا غلط تاثر دیا تھا۔افغان کارپٹس نے میاں خرم رسول پر 63 کروڑ روپے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ رقم کمپنی کو ایل پی جی کوٹہ دلوانے کے لیے بطور رشوت لی تھی جبکہ میاں خرم رسول کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ یہ رقم 12 کروڑ روپے سے زائد نہیں ہے۔جبکہ نیب کی انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی کی مدد سے لوگوں سے 38 کروڑ روپے کی رقم حاصل کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.