اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی آٹھ مقدمات میں سات روزکے لئے ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی
آٹھ مقدمات میں ضمانت کی منظوری کے بعد پتہ چلا ایک مقدمہ اور قائم کر دیا گیا ہے ، حکومت کی اجازت کے بغیر ایف آئی اے کیسے مقدمے بنا سکتی ہے، سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو
منگل 1 ستمبر 2015 17:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی آٹھ مقدمات میں سات روزکے لئے ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی ۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے مقدمات کی سماعت کی ،اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیاکہ مقدمات کی ایف آئی آرز میں سابق وزیراعظم کانام شامل نہیں تھا بلکہ بعد میں چالان میں شامل کیا گیا ۔
جسٹس نور الحق نے دلائل سننے کے بعد یوسف رضا گیلانی کی 7دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ہر مقدمے میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آٹھ مقدمات میں ضمانت کی منظوری کے بعد پتہ چلا کہ ان پر ایک مقدمہ اور قائم کر دیا گیا ہے انہوں نے استفسار کیا کہ حکومت کی اجازت کے بغیر ایف آئی اے کیسے مقدمے بنا سکتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.