جان ابراہم فلم ”1911“ کیلئے 20 کلو وزن کم کریں گے
بدھ 2 ستمبر 2015 12:09
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار جان ابراہم اپنی نئی آنے والی فلم ”1911“ کے لیے 20 کلو وزن کم کریں گے۔اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے اداکار اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور اس میں وزن کی کمی اور اضافہ اب معمول کی بات بن گئی ہے بالی ووڈ کے متعدد اسٹارز فلم کے لیے اپنا وزن کم کرچکے ہیں۔ حال ہی میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم ”دنگل“ کے لیے اپنا وزن اس حد تک بڑھایا جس سے انہیں پریشانی کا سامان کرنا پڑا جب کہ دبنگ خان بھی اپنی نئی فلم”سلطان“ کے لیے وزن بڑھائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب جان ابراہم بھی اپنی نئی آنے والی فلم ” 1911“ کے لیے 20 کلو وزن کم کریں گے، فلم کی کہانی سابق انڈین فٹبالر سبداس بہادری کے گرد گھومتی ہے جو یادگار ”1911 آئی ایف اے“ شیلڈ کے فائنل میں موہن بیگن ایتھلیٹک کلب کے کپتان تھے جس نے ایسٹ یارکشائر ریجمنٹ کو شکست دے کر اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا ۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.