اوگرا کرپشن کیس میں نیب کارکردگی کمیشن نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
بدھ 2 ستمبر 2015 14:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) اوگرا کرپشن کیس میں نیب کارکردگی کمیشن نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جبکہ عدالت نے نیب کارکردگی پر عدالتی کمیشن کی رپورٹ پر نیب اور سابق چیئرمین اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو رپورٹ کمیشن کے سربراہ خواجہ احمد حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے 179 میگا کرپشن کیسز میں ترجیح کیلئے کیا میکنزم رکھا گیا ہے واضح نہیں۔
نیب کی رپورٹس کے مطابق اوگرا کرپشن کے ملزم سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو ملک سے فرار کرانے میں کوئی سرکاری اہلکار ملوث نہیں۔ کیوں کافی عرصے سے نیب نے بہت سے کیسز آدھی انکوائری کرکے چھوڑ دیئے، واضح نہیں ہوسکا۔کمیشن رپورٹ کے مطابق نیب کی رپورٹس میں کسی غفلت برتنے والے نیب اہلکار کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔(جاری ہے)
اگر کرپشن کے خلاف غفلت برت رہی ہے تو اسکے خلاف تحقیقات کون کریگا۔
عدالتوں کو نیب کی کارروائیوں پر جوڈیشل نظر ثانی کا اختیار ہے۔ کمیشن رپورٹ کے مطابق ملک کی عدالتیں نیب پر کے ہر کیس پر نظر نہیں رکھ سکتیں۔ قانون ساز اداروں کو نیب کی کارکردگی موثر بنانے کے لیے نئے قوانین لانے ہونگے۔کمیشن کی رپورٹ میں توقیر صادق کی نیب ہیڈ کوارٹر میں موجودگی، وارنٹ کا اجراء اور فرار کی تفصیلات موجود ہیں۔ توقیر صادق کو فرار کس نے کرایا، اصل ذمہ داروں کا تعین نیب نہیں کر سکی۔توقیر صادق کو وطن واپس لانے کے لیے نیب نے 38 لاکھ روپے خرچ کیے ‘ دوسری جانب اوگرا کرپشن کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے عدالتی کمیشن کی رپورٹ پر نیب اور سابق چیئرمین اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.