پنجاب حکومت نے چا ر نئے میڈکل کالجز میں پروفیسر ز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے عمر کی حد 63سال کر دی

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے چا ر نئے میڈکل کالجز میں پروفیسر ز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے عمر کی حد 63سال کر دی ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے ان میڈیکل کالجز میں پی ایم ڈی سی کے تحفظات دور کرنے کے ٹیچنگ فیکلٹی کے تبادلوں پر پابندی بھی عائد کر دی ہے ۔ ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ساہیوال میڈیکل کالج ، گوجرانوالہ میڈیکل کالج ، سیالکوٹ میڈیکل کالج ،ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج میں پروفیسر ز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے عمر کی حد 63سال کر دی ہے اور سرکاری طور پر ریٹائرڈ ہونے والے پروفیسر بھی کلنیکل اور بیسک سائنس کے شعبوں میں اپلائی کر سکے گا۔

دوسری جانب سے محکمہ صحت نے ان کالجز میں تاحکم ثانی تقررو تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :