لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے مزدوروں،کسانوں،خواتین اور اقلیتی امیدواروں کے براہ براست انتخابات کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے جسٹس مامون رشید شیخ کو بھجوا دی.
عمر جمشید جمعرات 3 ستمبر 2015 14:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) یہ درخواست تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دائر کی گئی ہے.درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ آئین کے آرٹیکل ایک سو چالیس کے تحت بلدیاتی انتخابات سمیت ہر قسم کے انتخابات میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے امیدواروں کا ا نتخاب لازم ہے۔
(جاری ہے)
درخواست میں کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے مزدوروں،کسانوں،خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی خفیہ رائے شماری کے ذریعے انتخاب کی بجائے سلیکشن کا طریقہ کار وضح کیا گیا ہے جو کہ آئین سے متصادم ہے اور من پسند امیدواروں کو نوازنے کی حکومتی سازش ہے۔
عدالت لوکل گورنمنٹ کی شق تیرہ کوآئین سے متصادم ہونے کی بنائ پر کالعدم قرار دے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے مزدوروں،کسانوں،خواتین اور اقلیتی امیدواروں کے براہ براست انتخابات کے لئے دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس کو واپس بھجوا رکھا تھا.جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو مزید سماعت کے لئے جسٹس مامون رشید شیخ کو بھجوا دیا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.