شروع دن سے مطالبہ ہے بی بی شہید کے اصل قاتل بے نقاب کئے جائیں ‘ آصف زرداری کے ڈرائیور کے طور پر خدمات سر انجام دینے والے جاوید الرحمن کے بیانات میں واضح تضاد ہے
پیپلز پارٹی کے رہنما و ناہید خان کے ساتھی سردار حُر بخاری کی کارکنوں سے گفتگو
جمعرات 3 ستمبر 2015 19:27
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنما و ناہید خان کے ساتھی سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ ہمارا تو شروع دن سے مطالبہ ہے کہ بی بی شہید کے اصل قاتل بے نقاب کئے جائیں ، آصف زرداری کے ڈرائیور کے طور پر خدمات سر انجام دینے والے جاوید الرحمن کے بیانات میں واضح تضاد ہے جس کا اظہار قومی میڈیا بھی کر رہا ہے ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو وحدت روڈ پر مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے لئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار حُر بخاری نے کہا کہ ناہید خان عدالت میں پیش ہونے کے لئے تیار ہیں اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ بی بی شہید کے اصل قاتل بے نقاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بی بی کی شہادت کے روز ڈرائیور جاوید الرحمن نے جو بیان دیا تھا وہ بھی میڈیا کے پاس محفوظ ہے لیکن اس نے آٹھ سال بعد عدالت میں جو گواہی دی ہے ان میں وسیع تضاد ہے جس سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ ناہید خان کی پیپلز پارٹی سے نظریاتی وابستگی ہے وہ اس طرح کے بیانوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات سے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے اور اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.