انجمن طلباء بلغار کا ا جلاس ، علاقے کے اہم مسائل اور امور پر بحث ، مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے

جمعرات 3 ستمبر 2015 23:04

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء )انجمن طلباء بلغار کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت شکور علی ہوا جس میں علاقے کے دانشور نوجوان عمائدین نے شرکت کئے اور علاقے کے اہم مسائل اور امور زیر بحث لا کر مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے کئے، حالیہ سیلاب سے ہونے والی نقصانات کا مکمل جائزہ لیا گیا۔دوران سیلاب مخیر حضرات اداروں تنظیموں کے امداد کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اور سب نے وزیر اعلیٰ اور گورنر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دوران سیلاب علاقے کا دورہ کیا۔اور سب نے وزیر اعلیٰ اور گورنر سے مطالبہ کیا کہ مقبول احمد ایڈو کیٹ کو جی بی کونسل میں ممبر منتخب کیا جائے۔کیونکہ آپ کے پارٹی کیلئے بڑی خدمات ہیں جنہوں نے دن رات ایک کر کے سب ڈویژن ڈوغنی میں PMLNکو فعال رکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دیا ہے۔جنکی بدولت حالیہ الیکشن میں حلقہ نمبر1سے PMLNکے امید وار تاریخ رقم کرنے والی ووٹ ملے اور اسے حلقہ PMLN 1کے گڑھ ہونے کا ثبوت بھی ملتا ہے۔مگر حلقہ 2سے ٹیکنو کریٹ اور لیڈی ممبر کاق انتخاب کیا ہے جبکہ حلقہ نمبر 1محروم رہا ہے۔