سپریم کورٹ نے بیس سالہ ماڈل عبیرہ کے قتل میں ملوث حکیم ذیشان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ رجسٹری میں مسٹرجسٹس اعجاز احمد چودھری اور مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال پرمشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے حکیم ذیشان کو بلاجواز اسے مقدمے میں ملوث کیا ہے، ملزم کا مقتولہ اور اسکی دوست عظمی را? عرف طوبی دونوں سے تعلق تھا، طوبی نے اپنی دوست کو زہر دے کر قتل کیا مگر اسے بھی کیس میں ملوث کر دیا گیا لہذا ملزم کی ضمانت منظور کی جائے،مقتولہ ماڈل کے بھائی زوہیب کے وکیل سرفراذ ڈیال ایڈووکیٹ نے بنچ کو بتایا کہ طوبی نے جو زہر مقتولہ کو دیا وہ ذیشان سے ہی خریدا گیا تھا، ذیشان سے جو زہر برآمد ہوا ہے، وہ وہی زہر ہے جو میڈیکل رپورٹ کے مطابق ماڈل عبیرہ کو دیا گیا، فاضل بنچ نے دونوں طرف سے دلائل سننے اور میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی `

متعلقہ عنوان :