الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی ورکرزکو وکٹری کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا
پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی اور ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے‘ صدر ڈاکٹر صفدر عباسی
جمعہ 4 ستمبر 2015 18:08
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی ورکرزکو وکٹری کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ، پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے پنجاب اور سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی اور تمام حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔
(جاری ہے)
پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواست دے رکھی تھی جس پر گزشتہ روز فیصلہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ورکرز کو ’’وکٹری‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ۔
ڈاکٹر صفدر عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظریاتی جیالے بھٹو شہید اور بی بی شہید کی سیاسی وراثت کی حفاظت کے لئے آگے بڑھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ورکرز پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی اور تمام حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور نظریاتی کارکنوں کی سپورٹ سے کامیابیاں بھی سمیٹیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.