یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے ریڈیو پا کستان کی خصوصی نشریات کا اہتمام
دفاع پاکستان کی پچاسویں سالگرہ پر ریڈیو کے تمام نیٹ ورکس پر پورا مہینہ خصوصی پروگرام جاری رہیں گے ، 6 ستمبر کو خصوصی میراتھن ٹرانسمیشن نشر کی جائے گی
جمعہ 4 ستمبر 2015 20:05
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) یوم دفاع پاکستان 2015ء کے حوالہ سے ریڈیو پا کستان نے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا ہے جس کے تحت دفاع پاکستان کی پچاسویں سالگرہ پر ریڈیو کے تمام نیٹ ورکس پر پورا مہینہ یہ خصوصی پروگرام جاری رہیں گے اور 6 ستمبر 2015ء کے دن صبح سات بجے سے رات گئے تک خصوصی میراتھن ٹرانسمیشن نشر کی جائے گی جس کا آغاز پی بی سی کراچی اور اختتام پی بی سی اسلام آباد کرے گا۔
میرا تھن ٹرانسمیشن میں ستمبر 1965ء کی عکاسی کرتے ہوئے جنگی اور عسکری نغمے، فیچرز، دستاویزی پروگرام، انٹرویوز، مشاعرے، ڈرامے اور میوزیکل شوز شامل کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پی بی سی لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد نے دوران میراتھن ٹرانسمیشن دفاع تجزیہ کاروں کو بھی مدعو کیا ہے جن میں بریگیڈیئر (ر) اے آر صدیقی، کرنل (ر) مختار بٹ، ریئر ایڈمرل (ر) اسرار حسین، کرنل (ر) ریاض محی الدین، لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود، بی اے ملک (سابق سفیر)، بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد خان (این ڈی یو)، میجر جنرل (ر) جمشید ایاز، بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد خان (این ڈی یو)، بریگیڈیئر (ر) سعد محمد، پروفیسر غلام مصطفی، محترمہ راحیلہ درانی (ایم پی اے)، عرفان احمد بیگ (کالم نگار، شاعر و ادیب)، سلیم شاہد (بیورو چیف روزنامہ ڈان)، روشن خورشید بروچہ (سابق سینیٹر)، ایئر مارشل (ر) انور محمود، ایئر مارشل (ر) ظفر چوہدری اور بریگیڈیئر (ر) فاروق حمید شامل ہونگے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.