یوم دفاع کی گولڈن جوبلی تقریبات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں : ڈی جی آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:40

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 ستمبر 2015 ء) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم دفاع کی گولڈن جوبلی تقریبات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی آمد کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم دفاع مسلح افواج اور قوم کیلئے فخر کی علامت ہے۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مرکزی تقریب کا کل انعقاد کیا جائے گا۔اس حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یہ وہ دن تھا جب پاک فوج نے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا تھا۔1965 والا جذبہ قوم میں آج بھی زندہ ہے۔پاکستان مضبوط، مستحکم اور خوشحال ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :