پاکستان شہداء کی امانت ، آپریشن ضرب عضب قوم کا عزمِ امن ہے ،‘ ڈاکٹر طاہر القادری
عوامی تحریک اور دیگر رجسٹرڈ جماعتوں کو مشاورت کے عمل سے باہر رکھنا آئین و قانون کے منافی ہے، ستمبر کے بعد قوم پہلی بار دہشتگردوں کے خلاف یکجان ہوئی ،جنگ ستمبر کے شہداء نے جانیں دے کر ملک کا دفاع اور قوم کو متحد کیا پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا یوم دفاع پر پیغام
ہفتہ 5 ستمبر 2015 22:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان شہداء کی امانت ہے اور آپریشن ضرب عضب قوم کا عزمِ امن ہے، جنگوں میں اسلحہ نہیں قوموں کا جذبہ لڑتا ہے اوریہ جذبہ ستمبر 1965 ء کی جنگ میں پوری دنیا نے دیکھا اور پاکستان کے محب وطن عوام اور افوا ج پاکستان کے جانثار افسران اور جوانوں نے یکجان ہو کر اپنے سے کئی گنا بڑی فوج کو شکست فاش دی اور وطن پر قربان ہونے کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔
انہوں نے یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام جب کوئی عزم کر لیتے ہیں تو پھر دنیا کی کوئی طاقت ان کے حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتی، پاکستان کے عوام نے جنگ ستمبر 1965 ء کے بعد پہلی مرتبہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم کیا ہے اور انشاء تعالیٰ دنیا دیکھے گی کہ دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ ہم مختصر ترین عرصہ میں جیتنے کا ریکارڈ قائم کرنے والا ملک ہونگے اور اس پاک سرزمین سے اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک وجود کا صفایا کر دینگے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.