ترکی ، شدت پسندوں کا حملہ ، 15 فوجی ہلاک
پیر 7 ستمبر 2015 11:51
انقرہ ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) ترکی کے صوبے حکاری میں شدت پسندوں نے فوجی گاڑیوں پر حملہ کرکے 15 فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی اور عراق کی سرحد کے قریب حکاری صوبے میں شدت پسندوں نے دو فوجی گاڑیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دالیکا نامی گاؤں سے گزر رہیں تھیں۔
(جاری ہے)
حملہ کے نتیجہ میں 15 فوجی موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حملہ کے بعد ترک وزیراعظم نے انقرہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے دیارباقر نامی علاقے میں کرد باغیوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا ہے اور علاقے میں کرفیو کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شدت پسندوں نے ایک پولیس گاڑی پر راکٹ سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.