کوئٹہ، مختلف کالجوں کے طلباء وطالبات نے ایف ایس سی اور ایف اے کے نتائج کے خلاف بورڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، سمنگلی روڈ بلاک ،پولیس کی شیلنگ ،دو طلباء زخمی ہوگئے

پیر 7 ستمبر 2015 15:15

کوئٹہ۔07 ستمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) کوئٹہ کے مختلف کالجوں کے طلباء وطالبات نے ایف اے اور ایف ایس کے نتائج کے خلاف بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے اسمنگلی روڈ کوبلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق پیر کے روزکوئٹہ کے مختلف کالجوں کے طلباء وطالبات نے ایف اے اور ایف ایس کے نتائج کے خلاف بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے روڈ کوبلاک کردیا،مظاہرین نے چیئرمین بورڈ اور انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی اورٹائر جلا کر سخت احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپولیس اور سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی جس میں دو طلباء زخمی ہوگئے جبکہ کئی طلباء کو گرفتار کرلیا گیا۔