چارسدہ‘ گو رنمنٹ شہید عمر حیات ہائیر سیکنڈری سکول میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

پیر 7 ستمبر 2015 16:40

چارسدہ۔07ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) گو رنمنٹ شہید عمر حیات ہائیر سیکنڈری سکول میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد‘ شہداء کی یاد میں طلباء اورحاضرین نے کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ‘ تقریب میں ملی نغمے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگیا‘ تفصیلات کے مطابق 6ستمبر 1965کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گورنمنٹ شہید عمر حیات ہائیر سیکنڈری سکول چارسدہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی ‘ طلباء نے سکول پرنسپل احمد جان اور پی ٹی ماسٹر فضل محمد نے یوم دفاع پاکستان کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ طلباء نے اس موقع پر ملی نغمے پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :