سیلاب کے نقصانات سے بچنے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام مضبوط بنایا جائے،صدرممنون حسین
احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی رابطہ قائم رکھا جائے وفاقی وزارت پانی و بجلی کی جانب سے سیلاب سے بچاؤ کے لیے مجوزہ، مستقل و طویل مدت منصوبوں پر بریفنگ
پیر 7 ستمبر 2015 18:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب کے نقصانات سے بچنے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام مضبوط بنایا جائے اور اس سلسلے میں احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی رابطہ قائم رکھا جائے۔ صدر مملکت ممنون حسین کو وفاقی وزارت پانی و بجلی کی جانب سے سیلاب سے بچاؤ کے لیے مجوزہ، مستقل و طویل مدت منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
صدر مملکت نے سیلاب کی وجہ سے قیمتی جان و مال کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور سیلاب کے نقصانات پر قابو پانے کے لیے بروقت اور ادارہ جاتی اقدامات پر زور دیا۔صدر مملکت نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب کے نقصانات سے بچنے کے لیے ٹھوس منصوبے بنائیں۔(جاری ہے)
انھوں نے سیلاب و بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور ا?بادیوں سے پانی کے نکاس کے لیے مؤثر منصوبے بنانے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے لیفٹ بنک ا?وٹ فال ڈرینج اور رائٹ بنک ا?وٹ بال ڈرینج سے سندھ میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے بھی منصوبے بنانے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے اس امر پر اطیمنان کا اظہار کیا کہ وفاقی فلڈ کمیشن میں تجربہ کار ماہرین کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی اور وفاقی فلڈ کمیشن کے سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.