فلموں کی کامیابی کی ضمانت،سبھاش گھئیکا سلمان اور راحت کو پھر سے یکجا کرنے کا فیصلہ
منگل 8 ستمبر 2015 11:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)کئی فلموں میں سلمان خان اور راحت فتح علی خان کی مشترکہ کاوشوں کی کامیابی کے بعد سبھاش گھئی جیسے ٹاپ کلاس ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے سلمان اور راحت کو پھر سے یکجا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔قبل ازیں فلم ”باڈی گارڈ“ اور”دبنگ“ جیسی کئی فلموں میں ان دونوں کا ’ملاپ‘ گویا کامیابی کی ضمانت بن گیا ہے۔
80 کی دہائی میں سبھاش گھئی نے ’ہیرو‘ کے نام سے ایک بلاک بسٹر فلم دی تھی جس کے ہیرو جیکی شروف اور ہیروئن میناکشی شیشادری تھیں۔(جاری ہے)
سبھاش گھئی اسی فلم کے تانے بانے لیکر اب ایک نئی فلم بنانے جارہے ہیں۔ آپ اسے آسان الفاظ میں ’سیکوئل‘ کہہ سکتے ہیں۔فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے سبھاش گھئی کے ساتھ ساتھ سلمان خان بھی پروڈیوس کریں گے، جبکہ ڈائریکٹر کی ذمے داریاں نبھائیں گے نکھل آڈوانی۔
راحت فتح علی خان کی ٹیم کے ایک اہم رکن نے میڈیا کو بتایا کہ فلم کے ایک گانے ’یاداں تیریاں۔۔‘ کو استاد راحت فتح علی نے اپنی آواز بخشی ہے۔فلم کا میوزک پچھلے ہی ہفتے ریلیز ہوا ۔۔اور یہ بتانا اضافہ ہی ہوگا کہ ’یاداں تیریاں‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے ۔خاص کر نوجوان میوزک لورز اس گانے کے دیوانے ہوگئے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.