کرینہ کا کرن بیدی پر بنائی جانیوالی فلم میں کام سے انکار
منگل 8 ستمبر 2015 11:55
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ میں اکثر اداکاروں کی کوشش ہے کہ وہ کسی مشہور شخصیت کی زندگی پربنائی جانے والی فلم میں کام کریں اور حال ہی میں پریانکا چوپڑا بھارتی خاتون باکسر میری کوم اور فرحان اختر بھارتی اتھلیت میکا سنگھ پر بنائی جانے والی فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں مگر اداکارہ کرینہ کپور خان نے ایک بائیوپک میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو گزشتہ دنوں بھارتی کی پہلی خاتون آئی پی ایس افسر کرن بیدی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کرن بیدی کا کردار نبھانے کی پیشکش کی گئی مگر انھوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں کرینہ نے کرن بیدی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں جب فلم کی پیشکش کی گئی تو انھوں نے فوراً ہی اس میں کام کرنے سے انکار کردیا اس کی وجہ انھوں نے یہ بتائی کہ وہ خود کو کسی کی سوانح عمر ی پر بنائی جانے والی فلم کا حصہ نہیں بنانا چاہتیں کیونکہ وہ ایسے کردار نہیں نبھا سکتیں۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.