وزیر داخلہ کی وفاقی دارالحکومت میں مضر صحت کھانا فراہم کرنے والے تمام ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
فائیو سٹار ہوٹل سے لے کر ڈھابے ، مضر صحت کھانے اور دیگر اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، چوہدری نثار علی خان کی اعلیٰ سطحی اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت ، اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی ساجد چوہان اور ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کی خصوصی شرکت،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کل اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے افسران کو خصوصی تربیت دیں گے 7اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے دیں ، کل سے ناقص کھانا فراہم اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤ ں شروع کر دیاجائیگا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی بریفنگ
منگل 8 ستمبر 2015 20:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں مضر صحت کھانا فراہم کرنے والے تمام ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائیو سٹار ہوٹل سے لے کر ڈھابے تک کے خلاف آپریشن کیا جائے اور مصر صحت کھانے سمیت دودھ، مصالحہ جات میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
وہ منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی ساجد چوہان اور ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے افسران آئی جی اسلام آباد طاہر عالم ، ایس ایس پر ساجد کیانی، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام نے پنجاب میں مصر صحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں اور ہوٹلوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے حوالے سے حکام کو بریفنگ دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.