قومی ٹی ٹوئنٹی کپ، دوسرے روز سیالکوٹ سٹالینز ، ایبٹ آباد ،بہاولپور اور پشاور نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
8انٹرنیشنل کر کٹر سے سجی لاہور وائٹ کی ٹیم کو اپ سیٹ شکست سیالکوٹ سٹالینز نے حیدرآباد کو 4رنز ، ایبٹ آباد نے لاہور وائٹ کو 83رنز ، بہاولپور ریجن نے کراچی وائٹ کو 42رنز اور چوتھے میچ میں پشاور ریجن کی ٹیم نے فیصل آباد ریجن کو5وکٹوں سے شکست دی
بدھ 9 ستمبر 2015 23:05
اسلام آباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پاکستا ن کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے روز سیالکوٹ سٹالینز ، ایبٹ آباد ریجن ،بہاولپور ریجن اور پشاور نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ،دوسرے روز ابتدائی میچ میں سیالکوٹ سٹالینز نے حیدرآباد کو 4رنز سے ،دوسرے میچ میں ایبٹ آباد ریجن نے تورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کر تے ہوئے لاہور وائٹ کو 83رنز سے ،تیسرے میچ میں بہاولپور ریجن نے کراچی وائٹ کو 42رنز سے اور چوتھے میچ میں پشاور ریجن کی ٹیم نے فیصل آباد ریجن کو5وکٹوں سے مات دی۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے روز راولپنڈی کر کٹ سٹیڈیم اور ڈائمنڈ کر کٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں مجموعی طور پر 5میچز کھیلے گئے۔ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں حیدر آباد ریجن کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر سیالکوٹ ریجن کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،سیالکوٹ کی ٹیم نے مقررہ20اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر163رنز بنائے،بلال آصف نے 53اورشعیب ملک نے 52رنز کی اننگز کھیلی،حیدر آباد کی طرف سے بابر خان اور نعمان علی نے2,2وکٹ حاصل کیئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.