کراچی : نجی اسکول کی جانب سے ماہانہ فیس میں اضافہ ،والدین کا احتجاج

جمعرات 10 ستمبر 2015 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع نجی اسکول کی جانب سے ماہانہ فیس میں من مانہ اضافہ کردیا گیا ہے ۔فیس میں اضافے کے خلاف والدین نے اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیس واپس لیے جانے تک فیس جمع نہیں کرائیں گے ۔

(جاری ہے)

والدین کا کہنا ہے کہ اسکول نے حال ہی میں اضافہ کیا تھا جبکہ اسکول کی فیس 18ہزار روپے مہینہ ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے فیس میں اضافے کے بعد انہیں 25ہزار روپے مہینہ ادا کرنے ہوں گے جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ۔والدین کی جانب سے کے ڈی اے چورنگی پر احتجاج کے دوران ٹریفک بھی جام رہا ۔

متعلقہ عنوان :