کراچی ،واٹربورڈ سے گرفتار ’’را‘‘ ایجنٹوں کا ایک ہی دن میں 8بم دھماکے کرنے کا انکشاف
تمام دھماکے ایم کیو ایم کے رہنماء قمر منصور کے بھائی محمود صدیقی کی ہدایت پر کئے ،ملزمان کے کے ایف سے بھی تنخواہ وصول کرتے تھے
جمعہ 11 ستمبر 2015 18:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) واٹربورڈ سے گرفتار ’’را ‘‘کے 4 ایجنٹوں نے دوران تفتیش کراچی میں ایک ہی روز 8 بم دھماکے کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ تمام دھماکے ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کے بھائی محمود صدیقی کی ہدایت پر کیے تھے۔
(جاری ہے)
واٹر بورڈ سے گرفتار 4 ملزمان محسن خان، شفیق، خالد امان اور عبدالجبارکے تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے2008میں ایک ہی دن کراچی میں 8بم دھماکے کرنے کا اعتراف کیاہے، تمام دھماکے ایم کیو ایم کے انتخابی دفاتر کے باہر کیے گئے تھے، ملزمان کے مطابق دھماکے متحدہ کے رہنما قمر منصور کے بھائی محمود صدیقی کی ہدایت پرکئے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے بھارت سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے کابھی اعتراف کیا ہے اور دوران تفتیش بتایاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی مختلف اوقات میں رقم بھیجتی رہی ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم محسن کا لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق چاروں ملزمان واٹربورڈ کے ملازم ہونے کے ساتھ ساتھ خدمت خلق فاؤنڈیشن سے بھی ماہانہ تنخواہ وصول کرتے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.