وزیراعظم کا زیرو پوائنٹ سے روات تک سگنل فری منصوبے پر کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار ، چیئرمین سی ڈی اے کو سرزنش اسلام آباد کی شاہراہوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت،وزیراعظم کی ہدایت پر سگنل فری منصوبے میں تبدیلی اور جلد تکمیل کا فیصلہ
ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے زیرو پوائنٹ سے روات تک سگنل فری منصوبے پر کام کی سست رفتارپر سی ڈی اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی ڈی اے چیئرمین اور حکام کی سرزنش کی اور اسلام آباد کی شاہراؤں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کر دی۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف نے ایک اجلاس میں سی ڈی اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو رول ماڈل قرار دیا اور سی ڈی اے کے حکام کو سست کارکردگی پر سخت سرزنش کرتے ہوئے اسلام آباد کی شاہراؤں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر سگنل فری منصوبے میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا، چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کی مدت تکمیل میں کمی لانے کی ہدایت کر دی جس کے بعد زیروپوائنٹ تا روات سگنل فری راہداری کا پہلا مرحلہ دسمبر2015 میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، زیرو پوائنٹ سے فیض آباد تک پہلا سیکشن چار ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سگنل فری راہداری تین کے بجائے دو مراحل میں مکمل ہو گی۔ وزیراعظم نے فیض آباد تا روات سیکشن گیارہ ماہ میں مکمل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.