پاکستان میں موجودہ سیاسی جماعتیں عوام کی نمائندہ نہیں ، ملک کوتیسری سیاسی قوت کی اشد ضرورت ہے‘ عمران خان کا 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ مناسب تھا‘ پی ٹی آئی کے3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد کا رزلٹ سے قوم حقیقت جان گئی ہے‘ این آر او میری بہت بڑی غلطی تھی
آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین و سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کا انٹرویو
ہفتہ 12 ستمبر 2015 23:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین و سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی جماعتیں عوام کی نمائندہ نہیں ہیں اس لئے ملک میں تیسری سیاسی قوت کی اشد ضرورت ہے۔ عمران خان کا 2013 کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ بالکل مناسب تھا‘ پی ٹی آئی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد کا رزلٹ سے قوم حقیقت جان گئی ہے‘ این آر او میری بہت بڑی غلطی تھی۔
ہفتہ کونجی ٹی وی کواپنے ایک انٹرویو میں سابق صدر نے کہا کہ جب ملک میں جمہوریت کا تسلسل نہیں ہوتا ہے قوم بدحال اور ملک ڈوب رہا ہوتا ہے تو اس وقت لوگ فوج کی طرف بھاگتے ہیں اس لئے پاکستان میں تین مرتبہ مارشل لاء لگے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاسی جماعتیں عوام کی نمائندہ نہیں ہیں اور ان پر کرپشن کے الزامات ہیں منافقوں کا اقتدار ہے اس وقت ملک میں تیسری سیاسی قوت کی اشد ضرورت ہے اس لئے ملٹری اور سول اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
سابق صدر نے کہا کہ ملک میں کوئی کام بھی ٹھیک سے نہیں ہوتا ہے۔ 2013 کے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں ان کو تسلیم کرتا ہوں۔ عمران خان کا دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیقات کا مطالبہ ٹھیک تھا۔ کمیشن بھی بنا اور تحقیقات بھی ہوئی لیکن رزلٹ پھر کمیشن نے ان کو کھلا چھوڑ دیا۔ پھر اس کے بعد عمران خان کا تین حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کے مطالبے کے بعد جو عوام کے سامنے رزلٹ آیا تو اس سے پوری قوم کے سامنے حقیقت آ گئی ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا ہو گا کہ کس طرح سے برائی اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے عوام کی بھلائی کے لئے کام کیے جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ این آر او کا فیصلہ بڑی مشاورت کے بعد کیا تھا لیکن تسلیم کرتا ہوں کہ وہ فیصلہ بالکل غلط تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.