حرم شریف کرین حادثہ ، 6 پاکستانی عازمین حج کی شہادت کی تصدیق کردی گئی
افسوس ناک واقعے میں 6پاکستانی عازمین شہید ہو ئے ،ان کے ورثا سعودی عرب میں موجود ہیں،سعودی حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مکہ کے تین ہسپتالوں میں 36 پاکستانی حاجی زیرِ علاج ہیں ،پاکستانی سفیر نمازیوں اور عازمین کا ہر طرح کا تحفظ یقینی بنایا جائے،حرم شریف میں کرین حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں، حادثے کی وجوہات کو جلد منظر عام پر لائیں گے،خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان کی زخمیوں کی عیادت کے موقع پرگفتگو
اتوار 13 ستمبر 2015 12:37
مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء ) سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر منظور الحق نے حرم شریف میں کرین حادثے میں 6 پاکستانی عازمین حج کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ۔سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر منظور الحق نے حرم شریف میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں 6پاکستانی عازمین حج کے شہید ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ ان کے ورثا سعودی عرب میں موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سعودی حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ اس وقت مکہ کے تین ہسپتالوں میں 36 پاکستانی حاجی زیرِ علاج ہیں، اور ان سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ عرب ٹی وی نے حرم شریف میں کرین گرنے کے حادثے میں دعویٰ کیا کہ حادثے میں 25 بنگلا دیشی، 25 ایرانی اور10 بھارتی شہری شہید ہوئے ۔(جاری ہے)
خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان نے حرم شریف میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی جب کہ اس موقع پر شاہ سلمان نے انتظامیہ کو ہدایت کی نمازیوں اور عازمین کے ہر طرح کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
حرم شریف میں کرین حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ حادثے کی وجوہات کو جلد منظر عام پر لائیں گے۔ سعودی حکام نے اس حادثے میں 107 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 230 ہے جو اس حادثے میں زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں انڈونیشیا، بھارت، ایران اور مصر کے شہری شامل ہیں تاہم ان ممالک کی حکومتوں کی جانب سے فی الحال اپنے شہریوں کی شہادتوں کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.