بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم فلم ”جنونیت“ میں سولوآئٹم نمبر پر رقص کرنے کی اپنی خواہش پوری کریں گی
پیر 14 ستمبر 2015 14:06
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم رومانوی فلم ”جنونیت“ میں سولوآئٹم نمبر پر رقص کرنے کی اپنی خواہش پوری کرتی نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لو اسٹوری فلم ”جنونیت“ کی ہدایات وویک اگنی ہوتری دے رہے ہیں جب کہ یامی گوتم اداکار پلکیت سمراٹ کی ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں۔
(جاری ہے)
یامی گوتم کا کہنا ہے کہ کسی فلم میں سولو ڈانس کرنا میری پرانی خواہش تھی جو اب پوری ہونے جارہی ہے۔
میں جنونیت میں ہیروئن کا کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ ایک سولوڈانس نمبر بھی کررہی ہوں جس کے لیے بہترین کوریو گرافر سے تربیت لینا شروع کردی ہے تاہم اسے کے علاوہ کچھ نہیں بتاسکتی کیونکہ ہدایتکار اور فلم کے پروڈیوسرز نے فلم کے متعلق زیادہ گفتگو کرنے سے منع کررکھا ہے تاہم اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ یہ میرے کیرئیر کی ایک یادگار پرفارمنس ہوگی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.