پنجاب یونیورسٹی نے4امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پیر 14 ستمبر 2015 17:19

لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) )پنجاب یونیورسٹی نے فوزیہ تبسم دختر تاج محمد خان کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’پاکستان میں ثانوی سطح پر اساتذہ کے پیشہ ورانہ ذاتی اطمینان کی سطح کا ایک جائزہ‘‘ کے موضوع پر،حبیب الرحمان ولدمحمد اشرف کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’انٹلکچول پراپرٹی رائٹس ان اسلامک پرسیکٹو‘‘ کے موضوع پر،آمنہ ندیم دختر ندیم الرحمان کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے’’Pleurotus Ostreatusفنجائی سے لیکیز خامرے کی صنعتی پیداوا‘‘ کے موضوع پر اوروحید اکرم ولد محمد اکرم کوایگریکلچرل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’ٹماٹر میں فیوزیریم مرجھاؤ کے خلاف سرائیت پزیر مزاحمت میں بیسیلیس کے مقامی اپبھیدوں کی تاثیر اور طریقہ کار کا مطالعہ ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :