وزارت خارجہ میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
وزارت کے کئی لوگ کرپشن کر کے بیرون ملک پناہ لے چکے ہیں ،اس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے 1994-95ء میں افغانستان میں قائم پاکستانی سفارتخانے کو 2 مرتبہ جلایا گیا تھا ،اس سے قومی خزانے کو 47 کروڑ 57 لاکھ روپے کا نقصان ہوا پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام کی بریفنگ ہمارے پاس غیر مصدقہ اطلاعات ہیں ، رفیق الرحمن سنجرانی اس وقت سیاست میں آ چکے ہیں ،اس کیس کو ایف آئی اے یا نیب کے حوالے کریں گے ، سیکرٹری خارجہ
پیر 14 ستمبر 2015 20:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت خارجہ میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے ‘ وزارت کے کئی لوگ کرپشن کر کے بیرون ملک پناہ لے چکے ہیں جس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے ‘ سال 1994-95ء میں افغانستان میں قائم پاکستانی سفارتخانے 2 دفعہ جلایا گیا تھا جس سے قومی خزانے کو 47 کروڑ 57 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
آڈٹ حکام کے مطابق وزارت میں مالی سال 1998-99 کی آڈٹ رپورٹ وزارت سے منسلک کئی افسروں نے بے قاعدگی کی اور 17 سال گزرنے کے باوجود اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ذمہ داروں کا تعین کرنے کے بعد بھی ان کے خلاف کارروائی نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ فی الفور تمام معاملات کی تحقیقات کروا کر ایک ماہ میں رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 18اعشاریہ5 سے 19اعشاریہ5 فیصدرہی.وفاقی وزارت خزانہ
-
شہبازشریف کی سفارش پر رانا ثنا اللہ خان کی وزیراعظم کے مشیرمقرر‘عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.