سانحہ ملتا ن کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کیا اوراس میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،قاری حنیف جالندھری کا مطالبہ
پیر 14 ستمبر 2015 20:53
اسلام آباد /ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ سانحہ ملتا ن افسوسنا ک ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحہ کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کیا اوراس میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،سانحہ ملتان کے شہداء کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے مختلف مساجدومدارس میں دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار سانحہ ملتان کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ملتان اس شہر کا افسوسناک سانحہ ہے جس پر پورا شہر سوگوار ہے ۔جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کا یہ افسوسناک واقعہ حکومتی ذمہ داران ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام الناس کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے اور تمام طبقات کو اس قسم کے حادثات سے بچنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔(جاری ہے)
مولانا محمد حنیف جالندھری نے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کیا جائے اور اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے ۔
مولانا جالندھری نے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے مختلف مساجد ومدار س میں دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.