پاک بھارت وزرائے اعظم آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے ‘ ملاقات طے نہیں ‘ سفارتی ذرائع
منگل 15 ستمبر 2015 13:56
واشنگٹن/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم آئندہ ہفتے نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت تو کریں گے تاہم ان دونوں رہنماوٴں کی ملاقات طے نہیں ہے۔پاکستان اور بھارت پر ان کے مشترکہ معاملات حل کرنے پر زور دینے والے امریکی حکام نے بھی دونوں رہنما کی ملاقات کے حوالے سے اٹھائے جانے والے سوال پر جوش کا اظہار نہیں کیا ۔
واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ کچھ مسائل ہیں جو دونوں (پاکستان اور بھارت) کو مل کر حل کرنا ہونگے اور امریکا دونوں ممالک کے رہنماوٴں کے درمیان بات چیت کی بحالی کی حوصلہ افزائی کریں گے۔تاہم سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے تنازعات کے حوالے سے عوامی طور پر شریک ہونے میں ہچکچاہٹ کے باوجود امریکا دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں فعال ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اٹھائے جانے کے سوال پر پاکستان کے سینئر سفات کار کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے اور اس پر بات ہونی چاہیے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر بات کرینگے ذرائع کے مطابق بھارت اس بات کو محسوس کرتا ہے کہ ایل او سی پر جاری حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستان مسئلہ کشمیر کو پہلے سے زیادہ شدت سے اٹھا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا میں آنے والی رپورٹس اس بات کی جانب اشارہ کررہی ہیں کہ اسی وجہ سے بھارت کے وزیراعظم نریندا مودی اقوام متحدہ کی 70 ویں جنرل اسمبلی سے خطاب نہیں کرینگے۔تاہم بھارتی وزیراعظم 26 ستمبر کو ہونے والی پائیدار ترقی کے اجلاس سے خطاب کرینگے اور وہ بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کی ہدایت کرسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا نے نیو دہلی میں موجود حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جیسا کہ حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق بھارتی وزیراعظم پاکستانی وزیر اعظم سے پہلے خطاب کریں گے۔جس کی وجہ سے نواز شریف کی جانب سے اٹھائے جانے والے مسائل کا مودی جواب نہیں دے سکیں گے تاہم حروف تہجی کے مطابق ششما سراج نواز شریف کے بعد بات کریں گی تو وہ نواز شریف کی جانب سے اٹھائے جانے والے معاملات پر رد عمل دے سکتی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں نواز اور مودی کے درمیان ملاقات کا امکان موجود ہے ، اور ان دونوں ممالک کے رہنماوٴں کے درمیان ملاقات سے قبل قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان دہشت گردی پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع موجود ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.