وزیراعظم کا بعض وزارتوں کی خراب کارکردگی پرسخت برہمی کا اظہار، نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کا نوٹس
ادارے ایمانداری سے کام کریں تو لوگ حکومت کے خلاف احتجاج نہ کریں، لوگ فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں آپ کی وزارت کہاں ہے، اس معاملے کو فوری حل کرکے مجھے رپورٹ پیش کریں ، وزیرمملکت برائے تعلیم اور وزیر کیڈ کی سخت سرزنش
منگل 15 ستمبر 2015 19:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے بعض وزارتوں کی خراب کارکردگی پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے ایمانداری سے کام کریں تو لوگ حکومت کے خلاف احتجاج نہ کریں،وزیراعظم نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرمملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان اور وزیر کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم کو سخت سرزنش کی، وزیراعظم نے کہا کہ لوگ فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں آپ کی وزارت کہاں ہے، اس معاملے کو فوری حل کرکے مجھے رپورٹ پیش کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نجی کالجز کی طرف سے فیسوں میں اضافے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ فیسوں کے معاملے پر والدین احتجاج کررہے ہیں، متعلقہ وزارتیں اس حوالے سے کیا اقدامات کر رہی ہیں۔(جاری ہے)
جس پر وزیراعظم نواز شریف نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزارت کیڈ اور تعلیم کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے وزیرمملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن اور وزیر کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم کی سرزنش کی اور کہا کہ بچوں کے والدین فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، آپ کی وزارتیں کہاں ہیں اور اس بارے میں کیا کر رہی ہیں، پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں اضافے پر وزارت تعلیم اور وزارت کیڈ نے نوٹس لے کر ایکشن کیوں نہیں لیا، معیار تعلیم کا پہلے ہی برا حال ہے اور اوپر سے فیسوں کا بوجھ درست نہیں، اس معاملے کو فوری طور پر حل کر کے مجھے رپورٹس پیش کریں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد دونوں وزراء میاں بلیغ الرحمان اور بیرسٹر عثمان ابراہیم نے وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری فواد حسن فواد سے تفصیلی میٹنگ کی، جس میں پیرا کے چیئرمین کی تعیناتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ پیرا نجی سکولوں میں معیارتعلیم اور دیگر امور کی نگرانی کرتا ہے تاہم پچھلے ایک سال سے اس ادارے کا مستقل چیئرمین ہی تعینات نہیں کیاگیا۔ ایک سال پہلے سے تعینات قائمقام چیئرمین کے ذریعے ادارے کے امور چلائے جارہے ہیں
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.