سیالکوٹ : بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، ایک شہری زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 ستمبر 2015 10:47

سیالکوٹ : بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، ایک شہری زخمی

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 ستمبر 2015 ء) : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے۔بھارتی فوج کی ایل او سی پر بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جا رہی ہے۔ جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان رینجرز کے وفد نے بھارت کا دورہ کیا جس میں بھارتی وزیر داخلہ نے یقین دلایا تھا کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری نہیں کی جائے گی تاہم ان کی یقین دہانی کے اگلے روز ہی بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی کے بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔

جبکہ گذشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے کوٹلی کے بٹل سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :