موٹاپے کی وبا کو کم کرنے کے لیے سْپر مارکیٹوں میں دستیاب پکے پکائے یا ڈبہ بند پکوان کی مقدار کو بھی کم کرنا ہو گا،ماہرین
بدھ 16 ستمبر 2015 11:43
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء)ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کی وبا کو کم کرنے کے لیے سْپر مارکیٹوں میں دستیاب پکے پکائے یا ڈبہ بند پکوان کی مقدار کو بھی کم کرنا ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے 61 معاملات کا مشاہدہ کیا جس سے وہ اس نتیجے پر پہنچے یا انھیں حتمی ثبوت ملا کہ خوراک کی مقدار کا تعلق ہمارے نادانستہ کھانے سے ہے۔کیمبرج یونیورسٹی سے اس ٹیم نے مزید کہا کہ اگر لوگوں کو چھوٹی سائز کی پلیٹ، گلاس اور کٹلری دی جائے تو وہ کم کھاتے ہیں۔
ماہرین نے یہ بھی کہا لوگ کھانا بچانے سے ہچکچاتے ہیں۔صحت کی پالیسی سے متعلق ’کوکرین ڈیٹا بیس آف سیسٹمٹک ریویوز‘ میں شائع ہونے والے ٹیم کے اعداد و شمار کے مطابق اگر لوگوں کو زیادہ خوراک دی جائے تو وہ زیادہ کھاتے ہیں۔(جاری ہے)
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ دہائیوں میں خوراک کی مقدار میں اضافہ ہو رہا ہے۔برطانیہ میں تین میں سے دو افراد کا وزن یا تو زیادہ ہے یا پھر وہ موٹے ہیں جس سے انھیں دل کی بیماری یا ٹائپ ٹو ذیابیطس اور کینسر کا خطرہ درپیش ہے۔
6711 افراد پر کی گئی تحقیق کے نتائج میں ٹیم کو معلوم ہوا کہ ’زیادہ مقدار‘ کی خوراک کو کم کرنے سے لوگوں کی خوراک میں سے 279 کیلوریز بھی کم ہو سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ایسے اقدامات کرے جن سے خوراک کی مقدار چھوٹے پیکٹوں میں دی جائے تو لوگ اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔صحت سے متعلق ’پبلک ہیلتھ انگلینڈ‘ کے غذائیت کے سربراہ ڈاکٹر ایلیسن ٹیڈ سٹون نے کہا: ’اس تحقیق سے یہ بات واضح ہے کہ خوراک کی مقدار کم کرنے سے کیلوریاں بھی کم ہوتی ہیں، اس لیے خوراک خریدنے سے پہلے اس بات پر غور کرنا چاہیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.