معروف عالمی باکسر عامر خان شامی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے میدان میں اتر آئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 ستمبر 2015 22:40

معروف عالمی باکسر عامر خان شامی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے میدان میں ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17ستمبر 2015 ء) معروف عالمی باکسر عامر خان شامی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی نژاد عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان شامی پناہ گزینوں کیلئے امدای کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عامر خان نے اپنی فلاحی تنظیم عامر خان فاونڈیشن اور پینی اپیل نامی فلاحی تنظیم کے اشتراک سے کھانے، پانی، کپڑے اور ادویات پر مشتمل سامان یونان میں موجود شامی مہاجرین کیلئے بھجوایا ہے۔