موسیٰ خیل، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،ملزمان فرار

جمعرات 17 ستمبر 2015 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء ) موسیٰ خیل میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ ہاشم میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں عطاء محمد اور عنایت شاہ جاں بحق ہوگئے مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :