راولپنڈی،انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی

جمعرات 17 ستمبر 2015 22:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کے مقدمے میں وکیل پیش نہ ہونے پر ملزم قاری فدا کے خلاف سماعت تیس ستمبر،ملزمان محمدخان وغیرہ کے خلاف اٹک خورد کے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں بھی بیماری کے باعث وکیل پیش نہ ہونے پر سماعت یکم اکتوبر ،تھانہ گنجمنڈی کے مزہبی عبادت گاہ ٹائراں والا بازار کے مقدمے میں گواہوں کا سیٹ مکمل نہ ہونے پر ملزمان نوید وغیرہ کے خلاف سماعت پانچ اکتوبر،مزہبی عبادت گاہ کرنل مقبول کے مقدمے میں ملزمان عثمان سرفراز وغیرہ کے خلاف سماعت تین اکتوبر ،تھانہ حضرو اٹک کے دو مقدمات میں ملزمان ظہیر احمد وغیرہ کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اکیس ستمبر جبکہ ملزمان سکینہ بی بی وغیرہ کے خلاف تھانہ چوٹالہ کے ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے تشدد کرنے کے مقدمے میں وکیل مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :