کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث امریکی ائیر لائن کی اندرون ملک تمام پروازیں بند

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 ستمبر 2015 22:55

کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث امریکی ائیر لائن کی اندرون ملک تمام ..
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17ستمبر 2015 ء)کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث امریکی ائیر لائن کی اندرون ملک تمام پروازیں بند ہوگئی ہیں۔ امریکی میڈیا سے موصول ہونے والے تفصیلات کے مطابق کمپیوٹر سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہوجانے کے باعث امریکی ائیر لائن کی اندرون ملک تمام پروازیں بند ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے امریکہ کے فیڈرل ایوی ایشن حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تکنیکی خرابی کو جلد سے جلد دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تکنیکی خرابی کے دور ہوتے ہی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔