جونیئر انوی ٹیشنل انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ : قومی جونیئر ٹیم کے دوروزہ ٹرائلز ہفتے سے اسلام آباد میں شروع ہونگے
جمعہ 18 ستمبر 2015 12:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) ملائشیا میں آئندہ ماہ کھیلے جانیوالے جوہر جونیئر انوی ٹیشنل انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے دوروزہ ٹرائلز آج اسلام آباد میں شروع ہونگے جبکہ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھار ت کیخلاف 11اکتوبر کو کھیلے گا ۔ تفصیلات کے مطابق نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ہونیوالے ٹرائلز عبد الرشید جونیئر کی سربراہی میں چار رکنی سلیکشن کمیٹی لے گی جس کے ممبران میں سعید خان ، وسیم فیروزاور فرحت خان شامل جبکہ طاہر زمان ٹیم کوچ اور منصور احمد جونیئر ٹیم کے گول کیپر کوچ کے ہمراہ کی حیثیت سے موجود ہونگے ۔
ایونٹ 11سے18اکتوبر تک ملائشیا میں کھیلا جائیگا جس میں بھارت ، آسٹریلیا ، ارجنٹائن ، ملائیشیا ، پاکستان اورانگلینڈ شامل ہیں ۔(جاری ہے)
اس موقع پر قومی جونیئر ٹیم کے کوچ طاہر زمان کا کہنا تھا کہ دو روزہ ٹرائلز میں ملک بھر سے 55کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں سے 25کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 11اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی ، 12اکتوبر کو گرین شرٹس آسٹریلیا ، 14اکتوبر کو ارجنٹائن ، 15اکتوبر کو انگلینڈ اور 17اکتوبر کو میزبان ملائیشا کیخلاف مدمقابل ہو گی ۔
اولمپین منصور احمد کی جونیئر ہاکی ٹیم کیلئے گول کیپنگ کوچ کی تقرری کے حوالے سے طاہر زمان کا کہنا تھا کہ منصور احمد اپنے دور کے بہترین گول کیپر تھے اور جونیئر گول کیپرز کو ٹرئیننگ دینا ایک مثبت اقدام ہے اور امید ہے کہ وہ باصلاحیت گول کیپرز کو متعارف کروائینگے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جونیئر ٹیم کے گول کیپرز کے چناؤ کیلئے منصور احمد کی سفارشات کو بھی اہمیت دی جائے گی اور ان کی سفارشات سلیکشن کمیٹی کے سامنے بھی رکھی جائے گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
-
پی سی بی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اینتھم بنائے گا
-
افغانستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.