ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے انسپکٹرز کے اسلام آباد میں میڈیکل سٹورز اور فارمیسی مراکز کے اچانک معائنے

مقررہ نرخوں سے مہنگے داموں بیچنے والی ادویات ضبط کر لی گئیں

جمعہ 18 ستمبر 2015 22:46

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے انسپکٹرز کے اسلام آباد میں میڈیکل سٹورز اور ..

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز و کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ کی ہدایات پر جمعہ کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے انسپکٹروں کی ٹیم نے اسلام آباد میں میڈیکل سٹورز اور فارمیسی مراکز کے اچانک معائنے کئے۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران مقررہ نرخوں سے زیادہ مہنگے داموں بیچنے والی ادویات ضبط کر لی گئیں جبکہ چک شہزاد کے علاقے میں مقامی تیار کردہ ٹیبلٹ 230 روپے فروخت کی جا رہی تھی جبکہ اس کی اصل قیمت 150 روپے ہے۔

وفاقی انسپکٹروں کی ٹیم نے متعلقہ دستیاب ادویات کا تمام سٹاک قبضہ میں لے لیا۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ حکومت ملک میں جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :