سیاسی مخالفین کی طرف سے حلقے کی عوام کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے ‘ لاہور (ن) لیگ کا گڑھ ہے، اس میں دراڑ ڈالنے کا سوچنے والے خوابوں کی دنیا سے باہرآکر دیکھیں
این اے 122سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کاانتخابی جلسے سے خطاب
ہفتہ 19 ستمبر 2015 23:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) این اے 122سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی طرف سے حلقے کی عوام کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے ،لاہور مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اس میں دڑاڑ ڈالنے کا سوچنے والے خوابوں کی دنیا سے باہرآکر دیکھیں ۔ وہ ہفتہ کو اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ریلوے لائن میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔
اس موقع پر پی پی 147سے امیدوار میاں محسن لطیف اور دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو یہ درد ہے کہ لاہور کی ترقی پر کیوں توجہ دی جارہی ہے لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ (ن) لیگ کا جب بھی دور آیا صرف لاہور نہیں پورا پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو ا ۔ میٹرو بس سے روزانہ ہزاروں شہری صرف بیس روپے میں آرام دہ سفر کرتے ہیں اب میٹرو اورنج ٹرین کا منصوبہ آنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین دولت کی لالچ دے کر حلقے کی عوام کے ضمیر خریدنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ لاہور (ن) لیگ کا گڑھ ہے اس کے باشعور عوام کو اس طرح کی لالچ سے ورغلایا نہیں جا سکتا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.