حجاج کرام حج کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کیلئے صبر اور ایثار کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھیں ، حج پوری دنیا کے مسلمانوں کا اجتماع ہوتا ہے ، پاکستانی حجاج ا س موقع پراپنے بہتر ین طرز عمل سے اللہ کی خوشنودی گی حاصل اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں

قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج کرام کے رہائشی سیکٹرز کے دورے کے موقع پر گفتگو

پیر 21 ستمبر 2015 18:08

حجاج کرام حج کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کیلئے صبر اور ایثار کا دامن ..

مکہ مکرمہ / اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء ) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ حجاج کرام حج کے فیوض اور برکات سے بھر پور طریقے سے مستفید ہونے کے لیے دوران حج صبر و تحمل اور ایثار کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھیں اور اپنے ساتھی حجاج کا خیال رکھیں انہو ں نے کہا کہ حج کے موقع پر پوُری دنیا کے مسلمانوں کا اجتماع ہوتا ہے اس میں نا صرف مسلم ممالک کے مسلمان شرکت کرتے ہیں بلکہ دنیا کے ہر حصے کے مسلمان اس فرض کی ادائیگی کے لیے حجاج مقدس میں تشریف لا تے ہیں، پاکستانی حجاج اکرام اپنے بہتر ین طرز عمل سے نہ صرف اللہ کی خوشنودگی حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اپنے ملک و قوم کا نام بھی روشن کرسکتے ہیں ۔

وہ پیر کو عزیزیہ مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج کرام کے مختلف رہائشی سیکٹرز کے اپنے دورے کے دوران حجاج کرام سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر مذہبی اُمور سر دار محمد یوسف اور پاکستان حج مشن کے اعلی حکام بھی قائم مقام سپیکر کے ہمراہ موجود تھے ۔قائم مقام سپیکر نے رہائشی سیکٹر ز کے دورے کے دوران وزارت مذہبی امور کی طرف سے کیے گئے انتظامات کا جائز ہ لیااور ان پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔

انہوں نے پاکستان حج مشن کی طرف سے عزیزیہ میں پاکستانی حجاج کے لیے قائم میڈیکل سنٹر کا بھی دورہ کیا اور موقع پر موجود عملے کو حجاج کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دی ۔پاکستانی حجاج اکرام نے قائم مقام سپیکر کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت مذہبی اُمور کی طرف سے رواں سال کیے گئے انتظامات کو سر اہا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت کی طرف کیے جانے والے انتظامات کی وجہ سے بغیر کسی دقت او رپر یشانی کے وہ سکون اور اطمینان سے مناسک حج وعمرہ کی ادائیگی میں مشغول ہیں ۔

اس موقع پر مکہ مکرمہ میں تعمیراتی کرین کے حادثے میں شہیدہونے والوں کی درجات کی بلندی ، زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی، عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان میں امن و استحکام اور سلا متی اور عاز مین حج کی دوران حج صحت وتندرستی اور اُن کی مناسک حج کی ادائیگی کے بعدوطن بخریت واپسی کے لیے دعا ئیں کی گئیں۔