بھارت میں نشے کے عادی نوجوان پر سڑک تعمیر کر دی گئی، نوجوان ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 ستمبر 2015 16:44

بھارت میں نشے کے عادی نوجوان پر سڑک تعمیر کر دی گئی، نوجوان ہلاک

بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 ستمبر 2015 ء) : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گڑھے میں گرے نشئی شخص کے اُوپر ہی سڑک کی تعمیر شروع کردی، معلوم ہونے پر اس شخص کو باہر نکالاتو وہ جان کی بازی ہار چکا تھا. بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں یہ عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا ،جب 45 سالہ شخص پاؤں پھسلنے پر گڑھے میں جا گرا،جس کے بعد گڑھے کی بھرائی کر کے مزدوروں نے وہاں سڑک بنانا شروع کردی۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے سڑک کی اوپری سطح پر شرٹ نظر آنے پر پولیس کو اطلاع دی ، جس کے بعد کھدائی کی گئی لیکن 45 سالہ شخص کو نکالنے پر معلوم ہوا کہ وہ مر چکا تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے سڑک کی تعمیر میں ملوث مزدوروں کو حراست میں لے لیا ہے.

متعلقہ عنوان :