پنجاب یونیورسٹی آسا نے عید کے بعد پرائیوٹ یونیورسٹیوں کی مہنگی فیسوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

ش

منگل 22 ستمبر 2015 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے عید کے بعد پرائیوٹ یونیورسٹیوں کی مہنگی فیسوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں آسا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کا نوٹس لینا مستحسن اقدام ہے حکومت پنجاب پرائیوٹ سکولوں کی طرح نجی یونیورسٹی کی فیسوں میں کمی لانے کے لئے بھی اقدامات کرے جو کہ فی طالبعلم لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری جامعات کم فیسوں کے ساتھ معیاری تعلیم مہیار کر رہی ہیں مگر وہ ایک حد تک داخلے کر سکتی ہیں جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ یونیورسٹیاں متوسط طبقے کا استحصال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی فیسیں کنٹرول کرانے کے لئے حکومت کو مجبور کیا جائے گاکہ وہ نجی یونیورسٹیوں کے مالکان پر دباؤ ڈالے اور تعلیم کو کاروبار بنانے کی بجائے ایک مشن کے طور پر لیں۔