شیخ الجامعہ سندھ نے 4 سالہ بی ایس پروگرام، ایم فل و پی ایچ ڈی کے ترمیمی نصاب کی منظوری دے دی

منگل 22 ستمبر 2015 21:00

حیدرآباد22ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی نے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کے 4 سالہ بی ایس (انگریزی) پروگرام، ایم فل و پی ایچ ڈی کے ترمیمی نصاب کی منظوری دے دی ہے شیخ الجامعہ کی جانب سے 4 سالہ بی ایس (انگریزی) ایم فل و پی ایچ ڈی پرگرامز کے ترمیمی نصاب کی منظوری انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر، آرٹس فیکلٹی کے ڈین اور ریسرچ اینڈ گریجوئیٹ اسٹیڈیز کے ڈین کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی ہے اس سلسلے میں رجسٹرار جامعہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شیخ الجامعہ نے سندھ یونیورسٹی کے ایکٹ 1972 کے شق نمبر 14(3) کے تحت ترمیمی نصاب کی منظوری دی۔ مذکورہ ترامیم انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر، آرٹس فیکلٹی کے ڈین اور گریجوئیٹ اسٹیڈیز کے ڈین کی سفارشات کی روشنی میں منظوری کی جاتی ہیں۔ ایسی سفارشات 19 مئی کو ہونے والے بورڈ فیکلٹی آف آرٹس، 6 مارچ 2015 کو ہونے والے بورڈ آف اسٹیڈیز انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز اینڈ لٹریچر اور 8 اپریل 2014 کو ہونے والے بورڈ آف اسٹیڈیز آف انگلش لینگویجز اینڈ لٹریچر کے اجلاسوں میں مرتب کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :