اسلام کو تمام دینوں پر فوقیت حاصل ہے، اسلام کا بنیادی فلسفہ امن اور صرف امن ہے’ مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ کا مسجد نمرہ سے خطبہ حج
سمیرا فقیرحسین بدھ 23 ستمبر 2015 14:07
سعودی عرب (اپردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 ستمبر 2015ء) : مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز الشیخ نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کراسلام کی جڑ کو کمزور کررہے ہیں اور داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔
مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے دوران مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل شیخ نے فرمایا کہ اللہ سے ڈرنا عظیم بات ہے، اسلام کو تمام مذاہب پر فضیلت حاصل ہے، اسلام کا بنیادی فلسفہ امن اور صرف امن ہے، اسلام کے علاوہ کوئی دین، دین حق نہیں، دین اسلام نے انسانوں کے لئے بہترین ضابطہ حیات پیش کیا اور انسانوں کو یکجا اورمتحد کیا۔
(جاری ہے)
مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ جینا مرنا اور مال و دولت اللہ کی امانت ہے، مال اورجوانی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، اللہ کی رحمت نہ ہوتی تو ہماری حالت کسی قابل نہ ہوتی۔ ہمیں اسلام کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونا چاہیے، تقویٰ اور اللہ کی اطاعت اختیار کریں، بے شک تقویٰ والے ہی اللہ کے نزدیک ہیں، شرک عظیم ترین گناہ ہے، جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا،اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔
شیخ عبد العزیز آل شیخ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مکہ مکرمہ کو بے شمار خصوصیات سے نوازا ہے، مکہ مکرمہ مسلم امہ کے لیے اتحاد کی علامت ہے،اللہ کا کرم اور رحمت ہے کہ ہم آج یہاں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عدل و احسان کا حکم دیتا ہے،آج امت مسلمہ میں فساد پھیلا ہے اور اخلاص ختم ہوچکا ہے، ہم اخلاق و اخلاص کو اختیار کریں کیونکہ یہی اللہ کا حکم ہے، نبی کریمﷺ کے بتائے راستے پر چلیں تو کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچاسکتا۔
دور حاضر میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے مفتی اعظم نے فرمایا کہ کچھ لوگ امت کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتیہیں، اسلام پر چاروں طرف سے حملے ہو رہے ہیں، اسلام کے دشمن پوری دنیا میں موجود ہیں جو مختلف اندازمیں سازشوں میں مصروف ہیں، دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کراسلام کی جڑ کو کمزور کرنے میں مصروف ہیں۔ نبی کریم ﷺنے کسی کی جان لینے اور فتنہ پھیلانے سیمنع فرمایا ہے، ایک مسلمان کبھی دوسرے مسلمان پر لعنت بھی نہیں بھیجتا، اسلام کسی بے گناہ کو قتل کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا، داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے، گمراہ جماعتوں کا مقصد اسلام کو نقصان پہنچانا ہے، انتہاپسندی کا پرچار کرنے والے گروہ عالم اسلام کو دور جاہلیت میں دھکیلنا چاہتے ہیں، اللہ ظلم کرنے والوں کو جلد صفحہ ہستی سے مٹادیتا ہے، مسلمان صبرکو اختیارکریں اوردین پرعمل درآمد کریں۔ مسلمان مخالف اپنیعزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی مدد کرے گا۔مفتی اعظم نے اپنے خطبے میں نوجوانوں کو مخاطب کرکے فرمایا کہ امت کینوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے، ہر مسلمان نظام تعلیم بہتر کرنے کی کوشش کرے، جدید علوم سے بہرہ ور ہوکر ہی اسلام دشمنوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، اللہ سیڈرناہی بھلائی کاراستہ ہے،اصل زندگی آخرت کی ہی ہے، یہ حیات عارضی ہے، غیر مسلموں کوبھی قتل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اے مسلمانوں! مسجد اقصیٰ آج آپ کوپکاررہی ہے، مسلمان ظلم اور نا انصافی کے خلاف جہاد کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.