سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف بھیآج لندن میں عید منا رہے ہیں
سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 ستمبر 2015 11:02
سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 ستمبر 2015 ء) :سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج عید الاضحٰی منائی جارہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے عظیم الشان اجتماع ہوئے ۔ مسجد الحرام میں نماز عید کا عظیم الشان اجتماع ہوا ، جہاں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے عید کی نماز ادا کی خطبہ میں مسجد الحرام کے امام نے مسلمانوں میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ عیدِ قرباں ہمیں راہ خدا میں اپنامال و اسباب قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔
(جاری ہے)
مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا ،اس موقع پر مسلمانوں کے اتحاداور امن عالم کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔ دوسری جانب امریکا، آسٹریلیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا، ملائشیا، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ میں بھی آج مسلمان عید الاضحٰی منا رہے ہیں۔ برطانیہ میں ہر سال کی طرح رواں سال بھی دو عیدیں منائی جا رہی ہیں، لندن میں موجود وزیراعظم نواز شریف سمیت بہت سے پاکستانی آج عید منا رہے ہیں جبکہ وہاں موجود دیگر مسلم کمیونٹی پاکستان کے ساتھ کل عید منائے گی.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.