سعودی عرب نے حج سے متعلق انتظامات پر ایرانی تنقید کو سختی سے مستردکردیا

ایران منیٰ حادثے پر سیاست چمکا رہا ہے، امید ہے ایرانی قیادت اس المناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے معاملے پر عقلمندی سے کام لیتے ہوئے تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرے گی،سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

اتوار 27 ستمبر 2015 16:22

سعودی عرب نے حج سے متعلق انتظامات پر ایرانی تنقید کو سختی سے مستردکردیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 ستمبر۔2015ء ) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے حج سے متعلق انتظامات پر ایرانی تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران منیٰ حادثے پر سیاست چمکا رہا ہے، امید ہے ایرانی قیادت اس المناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے معاملے پر عقلمندی سے کام لیتے ہوئے تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایک بیان میں حج سے متعلق انتظامات پر ایرانی تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ایران سیاست چمکانے کے بجائے اس حقیقت کو ذہن میں رکھے کہ اس سانحے میں وہ لوگ شہید ہوئے ہیں جو ایک مقدس مذہبی فریضہ سرانجام دے رہے تھے۔

عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ہم کسی بات پر پردہ پوشی نہیں کریں گے، اگر کسی سے کوئی غلطی ہوئی، اسے بھی سامنے لایا جائے گا اور اس کا محاسبہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ساتھ صحافیوں کو بتایا کہ یہ وقت سیاست چمکانے کے لئے مناسب نہیں ہے۔اپنے بیان کے اختتام میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ایرانی قیادت اس المناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے معاملے پر عقلمندی سے کام لیتے ہوئے تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرے گی۔ایرانی صدر حسن روحانی، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کی غرض سے ان دنوں نیویارک میں ہیں نے جمعرات کے روز ہونے والی تباہی کی تحقیق کا مطالبہ کیا ہے جس میں کم سے کم 136 ایرانی حاجیوں سمیت 769 حجاج شہید ہوئے۔

متعلقہ عنوان :