جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نماز عید کی امامت کراتے ہوئے نماز بھول گئے

muhammad ali محمد علی منگل 29 ستمبر 2015 22:06

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نماز عید کی امامت کراتے ہوئے نماز بھول ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29ستمبر 2015 ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا نماز عید کی امامت کراتے ہوئے نماز بھول جانے کے واقعے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو لاہور کے علاقے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نماز بھول گئے۔

(جاری ہے)

سراج الحق نماز کے دوران رکوع میں جانے کی بجائے سجدے میں چلے گئے۔ اس باعث نمازی بھی کنفیوژ ہوگئے، کچھ سجدے میں چلے گئے جبکہ کچھ رکوع کی حالت میں چلے گئے۔ اس دوران پیچھے کھڑےکچھ لوگوں کی جانب سے لقمے دئیے گئے کہ سجدے میں نہیں جانا تھا۔ گزشتہ روز سے اس واقعے کی ویڈیو انٹر نیٹ پر گردش کررہی ہے جو جماعت اسلامی کے کارکنان کوی شرمندگی کا باعث بنی ہے۔